ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " ناصریہ " کے مطابق آیت اللہ سیستانی کا نمائندہ خاص اور کئی دوسرے علماء سینکڑوں رضا کاروں کے ساتھ سامراء پہنچ گئے۔ ایک اہم اعلی فوجی عہدہ دار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا ہے کہ سید احمد صافی اور دیگر علماء کرام کی آمد اور روضہ امام ہادی اور امام عسکری (ع) پر حاضری کا مقصد دہشت گردوں سے لڑائی میں مصروف فوج کا مورال بڑھانا ہے ۔