رمضان المبارک میں اسلامی مرکز سویڈن کے خصوصی پروگرام

IQNA

رمضان المبارک میں اسلامی مرکز سویڈن کے خصوصی پروگرام

18:52 - June 25, 2014
خبر کا کوڈ: 1422660
بین الاقوامی گروپ: امام علی(ع) اسلامی مرکز سویڈن رمضان المبارک میں خصوصی اسلامی پروگرام منعقد کررہا ہے

ایکنا نیوز- شعبہ یورپ-
امام علی(ع) اسلامی مرکز، رمضان المبارک کی آمد اور اس مقدس مہینے سے استفادے کی خاطر ان ایام میں خصوصی اسلامی پروگرام منعقد کررہا ہے جنمیں روزانہ نماز جماعت ، ترتیل خوانی قرآن کریم،شرعی احکام کا درس،امام علی (ع) ڈرامے کی نمائش ،دعائے افتتاح کی مجلس،تقاریر اور ہر روز افطاری وغیرہ شامل ہیں۔ اسلامی مرکز کے اطلاعیہ کے مطابق رمضان کے آغاز ہی سے ہر روز ٹھیک سات بجے پروگرام شروع ہوں گے اور روزانہ ایک جز قرآن کی تلاوت کی جائے گی
روزانہ آٹھ بجے شرعی سوال جواب اور امام علی ڈرامے کی نمائش کے بعد ہر رات نو بجے حجت الاسلام ادیب یزدی تقریر فرمائیں گے۔
شب ہائے قدر میں دعائے جوشن کبیر،اور دیگر اعمال کے علاوہ مولا علی (ع) کی شہادت کے حوالے سے تقاریر بھی ہوں گی
دیگر اسلامی پروگرام میں دعائے کمیل ہر شب جمعہ ،جشن ولادت امام حسن (ع) یوم القدس کا پروگرام اور نماز عید وغیرہ شامل ہیں۔

1421955

ٹیگس: مرکز ، امام ، علی
نظرات بینندگان
captcha