ایکنا نیوز سے خصوصی گفتگو میں ایران کے وزیر ثقافت علی جنتی نے سوشل میڈیا میں مذہبی دانشوروں کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا : انٹر نیٹ کی مدد سے ہمیں موقع ملا ہے کہ جہاں اس سے پہلے ہم داخل ہوکر اپنا مدعا بیان نہیں کرسکتے تھے اب سوشل میڈیا کی مدد سے بہ آسانی رسایی حاصل کر سکتے ہیں
علی جنتی نے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : اس شعبے میں نہ صرف قرآنی بلکہ تمام ثقافتی اور علمی شعبوں میں ہم کام کرسکتے ہیں کیونکہ اس سے پہلے ہم ایک کتاب کو آسانی سے دوسری جگہ نہیں بھیج سکتے تھے لیکن اب انٹرنیٹ کے زریعے آسانی سے کہیں بھی اس کام کو انجام دے سکتے ہیں اور دوسروں تک اپنے افکار منتقل کرسکتے ہیں
ایرانی وزیر ثقافت نے قرآن و معارف کے شعبے میں سوشل میڈیا کو اہم زریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سہولتوں کی مدد سے ہم قرآنی اور مذہبی اہداف کو بہتر انداز میں حاصل کر سکتے ہیں۔