گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔۔! دہشتگرد سعودی عرب میں بھی داخل ہوگئے

IQNA

گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔۔! دہشتگرد سعودی عرب میں بھی داخل ہوگئے

17:06 - June 28, 2014
خبر کا کوڈ: 1423398
بین الاقوامی گروپ:عرب میڈیا نے خبر دی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش عراق کے بعد اب سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے سعودی سرحدی علاقے عرعر پر قابض ہوگیا ہے۔

ایکنا نیوز- شفقنا- عراق میں مار کھانے کے بعد عرب میڈیا نے خبر دی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش  عراق کے بعد اب سعودی عرب کی سرحد  عبور کرکے  سعودی سرحدی علاقے عرعر پر قابض ہوگیا ہے۔ الحیات  نیوز پیپر نے دعویٰ کیا ہے کہ  عراق کے صوبے الانبار میں  موجود  دہشت گرد گروہ داعش کے دستے  جو کہ پہلے   شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر حملہ کر رہے تھے اب انہوں نے سعودی عرب کا رخ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق داعش کے دہشتگرد عراقی مغربی صحرا عبور کرکے  سعودی عرب کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں  اور شہر عرعر پر قبضہ کر لیا ہے۔ ایران اور شام نے  ان دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے  ممالک سے بارہا کہا تھا کہ  آگ بھڑکانے والے ممالک یاد رکھیں کہ ایک دن یہ آگ انہیں بھی جلائے گی اور یہ بات اب سچ ثابت ہوتے دکھائی دے رہی ہے۔

29937

ٹیگس: داعش ، سعودی ، ایران
نظرات بینندگان
captcha