ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے«الجزیره»، کے مطابق عربی ممالک جیسے کویت، سعودی عرب،اور قطر وغیرہ میں آج سے رمضان شروع ہوچکا ہے۔
بحرین، کویت، عرب امارات، اردن، فلسطین، سوڈان، عراق، تیونس، الجزایر،عمان اور لبنان میں بھی آج سے رمضان کا اعلان ہوا ہے۔
عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام تحقیقات کے بعد ثابت ہوا ہے کہ کل آخری شعبان تھا اور آج سے رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے
احمد هلیل،اردن کے چیف جسٹس اور قدس کے مفتی نے بھی فلسطین میں آج سے رمضان اور روزہ رکھنے کا اعلان کر دیا ہے
قطر کی وزارت اوقاف اور ہلال کمیٹی کے علاوہ مصر کے مفتی، شوقی علام نے باقاعدہ طور پر آج سے رمضان المبارک کا اعلان کیاہے
یمن اور کئی یورپی ممالک سمیت روس، اٹلی اور امریکہ وغیرہ میں بھی رمضان المبارک آج سے شروع ہو رہا ہے ،شمالی امریکہ کے ممالک کینیڈا اور میکسیکو میں بھی آج سے مسلمان روزہ رکھنا شروع کریں گے۔