چاند نظر نہیں آیا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی،مسجد قاسم کا آج روزے کااعلان،خیبر پختونخواہ حکومت کاانکار

IQNA

چاند نظر نہیں آیا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی،مسجد قاسم کا آج روزے کااعلان،خیبر پختونخواہ حکومت کاانکار

13:39 - June 29, 2014
خبر کا کوڈ: 1423769
بین الاقوامی گروپ:پاکستان میں رویت ہلال کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر سامنے آ گیا۔ دو عیدیں منانے کا امکان

ایکنا نیوز- حسب معمول ایک بار پھر پاکستان میں ایک رمضان اور ایک عید پر اتفاق ممکن نہ ہوسکا۔ پاکستان میں رویت ہلال کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر سامنے آ گیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن کے اعلان کے مطابق پاکستان میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا لہذا کل یعنی پیر کو پہلا روزہ ہو گا جبکہ دوسری جانب خیبرپختونخواہ میں ہمیشہ کی طرح مسجد قاسم نے روایت برقرار رکھتے ہوئے رات 12بجے کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کر تے ہوئے خیبر پختونخواہ میں آج پہلا روزہ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت نے مسجد قاسم کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق کل روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha