ایکنا نیوز- لاہور- ریڈیو پاکستان کے کلچرل رپورٹر کے مطابق ریڈیو پاکستان نے ماہ صیام کے دوران حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلوں سمیت خصوصی مذہبی پروگرام نشر کرنے کا اہتمام کیا ہے ۔
ریڈیو پاکستان کے ترجمان کے مطابق پچیس اسٹیشنوں سے اٹھارہ سے پچیس سال تک کی عمر کے بچوں اور بچیوں کے درمیان مقابلہ نعت اور حسن قرآت کے مقابلے ہوں گے اور پوزیشن لینے والوں کو قومی سطح کے مقابلوں کے لیے انتخاب کیا جائے گا
سحری اور افطاری کے وقت بھی مذہبی اسکالروں کو مذہبی تعلیمات اور اصولوں کو اجاگر کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے ۔ ریڈیو کے اہم پروگراموں میں، شفاء ہے رمضان، صوفیانہ کلام ، اور معروف نعت خوان حضرات کے انٹرویوز،بردہ شریف اور درود و سلام شامل ہیں۔