فرانس میں برقعے پر پابندی کیخلاف اپیل مسترد،پابندی برقرار

IQNA

فرانس میں برقعے پر پابندی کیخلاف اپیل مسترد،پابندی برقرار

17:23 - July 02, 2014
خبر کا کوڈ: 1425305
بین الاقوامی گروپ:عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتی

ایکنا نیوز- سماء ٹیلی ویژن۔ پیرس : یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے فرانس میں برقعے پر پابندی کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔

برقعے پر پابندی کے خلاف اپیل فرانسیسی خاتون نے دائر کی تھی، جس میں پابندی کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔ تاہم عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتی۔

17939

ٹیگس: فرانس ، حجاب ، قانون
نظرات بینندگان
captcha