سینیگال میں قرآن سیکھانے کی خصوصی کلاسز کا اہتمام

IQNA

سینیگال میں قرآن سیکھانے کی خصوصی کلاسز کا اہتمام

13:46 - July 04, 2014
خبر کا کوڈ: 1425489
بین الاقوامی گروپ: ڈاکار میں ایرانی ثقافتی مرکز میں قرآن سیکھانے کی کلاسوں کا اہتمام رمضان المبارک کے حوالے سے کیا گیاہے۔

ایکنا نیوز- ایرانی ثقافتی مرکز میں قرآنی کلاسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے کلچرل ایمبیسیڈر حسن ذاکری نے قرآنی تعلیمات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ماہ صیام کو قرآن سیکھنے کا بہترین موقع قرار دیا
حسن ذاکری نے اس حوالے سے نوجوانوں اور بچوں کی دیگر مکمل قرآنی کلاسز کے حوالے سے بھی ہر قسم کے تعاون کے لیے آمادگی کا اظھار کیا
موجودہ کلاسز ہفتے میں دو روز منعقد  اور دو ماہ تک جاری رہیں گی
قابل ذکر ہے کہ سینیگال میں قرآن سیکھانے کے ہزاروں مراکز موجود ہیں اور یہاں کے مسلمان قرآن سیکھنے کو خاص اہمیت دیتے ہیں ۔

1425268

نظرات بینندگان
captcha