ایکنا نیوز- الکوثر ٹیلی ویژن چینل کے شعبہ تعلقات کے مطابق چھ دن تک جاری ابتدائی مرحلے میں پندرہ ممالک سے چوبیس قاریوں میں مقابلہ ہوا اور ان میں سے پانچ قاری اگلے مرحلے کے لیے منتخب ہوگئے ہیں۔
کارم الحریری اور محمود محمد یوسف عقل، مصرسے،جبکہ سید جعفر سیدی ایران، کریم محسنی افغانستان، علی الزیادی ڈنمارک اورعراق سے حسن محمود کامیاب قاریوں میں شامل ہیں جو اگلے مرحلے میں مقابلے کے لیےجائیں گے۔
مقابلہ «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» کا دوسرا مرحلہ ساتویں رمضان کی رات سے شروع ہوچکا ہے اس مرحلے میں بھی چوبیس قاری شامل ہیں اور ان میں سے بھی چھ قاری اگلے مرحلے کے لیے منتخب ہوں گے۔
اس مرحلے میں تجوید کے لیے فلاح النجفی ایران سے، عماد رامی صوت میں ، میثم الرکابی لحن اور عبدالله الابل وقف کے شعبے میں ججز ہوں گے
قرآنی مقابلہ«انَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» بین الاقوامی الکوثر ٹیلی ویژن چینل سے ہر رات ساڑھے بارہ بجے نشر کیا جا رہا ہے ۔