غیر ملکی مہمانوں کی شرکت کے ساتھ بائیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کے بین الاقوامی شعبے کا افتتاح

IQNA

غیر ملکی مہمانوں کی شرکت کے ساتھ بائیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کے بین الاقوامی شعبے کا افتتاح

11:32 - July 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1426905
بین الاقوامی گروپ: افتتاحی تقریب چھ جولائی کو وزارت ثقافت میں ادارہ قرآن و عترت کے ڈپٹی حجت الاسلام حشمتی اور سولہ ممالک کے ثقافتی نمائندوں کے ساتھ منعقد ہوئی

ایکنا نیوز- افتتاحی تقریب میں ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ ابرھیمی ترکمان، ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کےڈپٹی ہاشمی،بعض عرب ممالک کے سفیر اور دیگر اہم ثقافتی اور مذہبی شخصیات شریک تھیں
ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کےڈپٹی ہاشمی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تعارفی تقریر میں کہا کہ اس سال بیرون ملک واقع ثقافتی مراکزکے زریعے چالیس ثقافتی اور علمی مہمان کے اسامی شرکت کے لیے ہمارے پاس بھیجوائے گئے تھے جنمیں سے اٹھائیس مہمانوں کو دعوت دی گئی
انہوں نے کہا کہ ان مہمانوں میں بیس آرٹسٹ اور آٹھ قرانی محقق شامل ہیں جنکے فن پاروں میں خظاطی اور تذھیب و تزیین کے نمونے شامل ہیں
ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ ابوذر ابرھیمی ترکمان نے قرآن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام خمینی اور رہبر معظم کے لطف وکرم اور خصوصی توجہ کی وجہ سے یہ کاوشیں کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے ہم خدا کے شکر گذار ہیں
انہوں نے کہا کہ آج شاعروں اور فنکاروں کے فن اور کلام میں قرآن کی تجلی نظر آتی ہے اور اس بنیاد پر عظیم تخلیقات وجود میں آئی ہیں اور امید کرتے ہیں کہ قرآن کی تعلیمات کے نتیجے میں مسلمان ایک مرکز پر متحد ہوجائیں گے
اس افتتاحی تقریب کے دیگر پروگراموں میں تلاوت اور تواشیح وغیرہ شامل تھے جسکے بعد رسمی طور پر اس بین الاقوامی شعبے کا افتتاح ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ قرآنی نمائش کے بین الاقوامی شعبے میں روس، عراق، پاکستان، لبنان، کویت، هندوستان، ملایشیاء، کروشیا، اسپین، الجزائر، یوگنڈا اور تنزانیہ وغیرہ سے مخلتف قرانی ہنرمند اور محقق مختلف خطاطی کے نمونوں، مجسمے،مقالے اور دیگر فن پاروں کے ساتھ اس نمائش میں شریک ہیں اور یہ نمائش بارہ دن تک جاری رہے گی.

1426579

ٹیگس: نمایش ، ایران ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha