پاکستان اور ایران میں ثقافتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

IQNA

پاکستان اور ایران میں ثقافتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

13:44 - July 07, 2014
خبر کا کوڈ: 1426907
بین الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل ایمبیسیڈر اور پاکستان کے وزارت ثقافت اور نیشنل آرکائز کے سیکریٹری میں ملاقات اور دو طرفہ ثقافتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایکنا نیوز- شعبہ مغربی ایشاء- اسلام آباد میں ایران کے کلچرل ایمبیسیڈرتقی صادقی  اور پاکستان کے وزارت ثقافت اور نیشنل آرکائز کے سیکریٹری مشهود احمدمیرزا  میں ملاقات اور دو طرفہ ثقافتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات میں کلچرل ایمبیسیڈر کے ڈپٹی اور مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان کے سربراہ  قاسم مرادی اور ثقافت اور نیشنل آرکائز کے سیکریٹری مشهود احمدمیرزا  کے ہمراہ میرزا اورانجم حمید بھی ملاقات میں شریک تھے
تقی صادقی نے دو طرفہ ثقافتی تعلقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ فارسی زبان کی ترویج اور دیگر علمی اور ثقافتی شعبے جیسے نمائشگاہ کتاب،ثقافتی نمائشگاہ،مینیاچراور فن خطاطی وغیرہ کے حوالے سے ثقافتی مرکزایران ہر قسم کے تعاون اور پروگرام کرانے پر آمادہ ہے ۔
تقی صادقی نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی معاہدے کا ذکر کیا اور کہا کہ ایرانی ثقافتی مرکز کی جانب سے "میراث جاودان " کتاب چھپ چکی ہے اور اس حوالے سے مزید مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے مختلف صوبوں میں تاریخی مقامات کے آثار کو کتابوں میں محفوظ کیا جاسکے۔
ایران کے کلچرل ایمبیسیسڈر نے دونوں ممالک میں کتابوں کی نمائش کا ذکر کیا اور اور کہا کہ ہم ان نمائش گاہوں میں حصہ لینے  اور ایران میں پاکستانی ناشروں کی شرکت کے لیے تعاون پر تیار ہیں
تقی صادقی نے مزید کہا کہ ایرانی ٹیلی ویژن علامہ اقبال کے حوالے سے ڈرامہ تیار کرنے پر کام کررہا ہے اور اس حوالے سے بھی پاکستان میں شوٹنگ کے لیے آپکے تعاون کی ضرورت ہوگی۔ دونوں ممالک میں علمی اور ثقافتی وفود کا تبادلہ ، مشترکہ ثقافتی ورکشاپ اور پاکستان طلباء کے لیے ایران میں اسکالر شپ وغیرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تقی صادقی نے ایرانی فلموں کے معیار کو عالمی معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان فلموں کو پاکستان چینلوں کو دینے کے لیے تیار ہیں۔
ایران کے ثقافتی سفیر نے پاکستان-ایران کی تاریخی تعلقات کو مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے دانشوروں کی فارسی زبان میں کافی تحریریں مرکز تحقیقات کی جانب سے جمع آوری ہوئی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ان کتابوں کو بھی ایران میں ایوارڈ کے لیے متعارف کرائیں۔ 
پاکستان کی وزارت ثقافت اور نیشنل آرکائز کے سیکریٹری مشهود احمدمیرزا  نے ملاقات میں پاکستان اور ایران کی مشترکہ ثقافت اور ادبی آثار اور میراث کی بقاء اور ترویج کے لیے  ایرانی ثقافتی مرکز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں مذکورہ تمام امور پر کام کے لیے ہم ملکر کوشش کریں گے اور اس سلسلے میں ہر قسم کے تعاون پر ہم آمادہ ہیں ۔
انہوں نے تجویز دی کہ رایزنی کے تعاون سے ایرانی جرنلسٹوں اور دیگر میڈیا کے افراد پاکستان میں مختلف مراکز کا دورہ کریں ۔

1426347

نظرات بینندگان
captcha