ایکنا نیوز- تنزانیہ میں انجمن قراء کے سربراہ اور معروف قاری «محمد ناصر عمران»، نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں شدت پسندی کے حوالے سے اظھار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں شدت پسند افراد اور گروپس دنیا بھر اسلام کے نام پر تکفیری سوچ کو پروان چڑھا رہے ہیں اور ان حالات میں اسلام کی روح اور حقیقت کو بچانے کے لیے اہل قرآن کی ذمہ داریاں بڑھ جا تی ہیں
انجمن قراء کے سربراہ نے قرآن سے وابستہ افراد کے تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قرآنی نمائش،قرآنی مقابلے اور دیگر قرآنی پروگراموں میں اہل قرآن کو دعوت دینااور آپس میں ملاقات اور تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرانےسے آپس میں تعلقات بڑھ جاتے ہیں ۔
معروف قاری نے تنزانیہ میں ما صیام کے حوالے سے کہا کہ اس مہینے میں پورے ملک میں قرآنی مجالس،مقابلے ،نمائش گاہ اور قرانی محافل مساجد وغیرہ میں بھر پور انداز میں منعقد ہوتی ہیں
محمد ناصر عمران نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قرآنی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا : ایران قرآنی تعلیمات اور قرآنی ثقافت اجاگر کرنے کے حوالے سے عالم اسلام میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے اور اس کی ایک اچھی مثال اور نمونہ بین الاقوامی قرآنی نمائش ہے جو دنیا بھر میں قرآنی نمائشگاہوں کے حوالے سے بے مثال ہے ۔