آسٹریلیا کے شھرسیڈنی میں رمضان فوڈ فیسٹیول

IQNA

آسٹریلیا کے شھرسیڈنی میں رمضان فوڈ فیسٹیول

13:53 - July 09, 2014
خبر کا کوڈ: 1427880
بین الاقوامی گروپ: سیڈنی میں «لاکمبا» کی سڑکیں جو دن میں ایک پر سکون منظر پیش کرتی ہیں رمضان المبارک کی راتوں کوسحری تک مختلف غذاوں کے ساتھ ایک فوڈ فیسٹیول کا سماء پیش کرتی ہیں ۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «ABC News»، کے مطابق ان سڑکوں پر فوڈ فیسٹیول ماہ صیام میں راتوں کو ہزاروں لوگوں کو یہاں کھینچ لاتا ہے  اور گذشتہ دس سالوں سے رمضان المبارک کے مہینے میں ان سڑکوں پر یہ چہل پہل  جاری ہے  ۔
البته اس سال کانٹربری کی انتظامیہ نے اسٹالوں کے لیے صحت سرٹیفیکٹ کا لینا ضروری قرار دیا ہے تاکہ سالم اور صحت مند غذا کی فراہمی ممکن بنایا جا سکے

کانٹری بری میونسپل کارپوریشن کے سربراہ  برایان رابسن کا کہنا ہے کہ لاکبما در حقیقت ایک اسلامی مرکز ہے جہاں مختلف ثقافت کے لوگ اکھٹے ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ اس سال ۲۳ اسٹالوں نے صحت سرٹیفیکٹ کے لیے رجوع کیا ہے اور ہم بھی لوگوں کو یہاں آنے کی دعوت دیتے ہیں البتہ سیکورٹی کا انتظام بھی ہمارے لیے ضروری ہے ۔
اس فوڈ فیسٹیول میں لاکمبایی مسلمان جو اصل میں لبنانی اور شام سے تعلق رکھنے والے ہیں روایتی غذا پیش کرتے ہیں ۔
آسٹریلیا میں  200 سال سے مسلمان  بستے آرہے ہیں اور بیس ملین آبادی میں ۷۔۱ فیصد مسلمان آبادی اسمیں شامل ہے جو عیسائی مذہب کے بعد دوسرا بڑا مذہب شمار ہوتا ہے ۔

1427396

نظرات بینندگان
captcha