ایکنا نیوز – اطلاع رساں ادارے «صدی البلد»، کے مطابق فلسطین اور قدس شریف کی صورتحال،بڑھتے ہوئے اسرائیلی حملے،نوجوان فلسطینی محمد ابوخضیر کو جلانے کے واقعے کے پیش نظر اسلامی کانفرنس کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جمعرات کو جدہ میں بلایا گیا ہے تاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں اسلامی ممالک کا لائحہ عمل بنایا جاسکے۔
اس سلسلے میں ہنگامی دعوت نامے ارسال کئے جا چکے ہیں
فلسطین میں جمعیت «الاقصی» نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے فلسطینی محروم افراد کے لیے اس مشکل وقت میں مدد کی اپیل کی ہے ۔
دوسری جانب اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں جہاد اسلامی مقاومتی تنظیم نے جوابی حملوں کے سلسلے میں صھیونسٹی آبادی کی سمت ساٹھ سے زائد راکٹ فائر کرتے ہوئے «بنیان مرصوص» آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
حماس رہنما اسماعیل هانیه نے بھی اس صورتحال کے پیش نظر اسرائیلی حملوں کو روکنے کے حوالے سے اسلامی کانفرنس اور عرب لیگ کے فوری اجلاس بلانے اور ان واقعات کے تدارک کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ تازہ اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں فلسطینی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں ۔