امریکہ اور اسرائیل چور، سپاہی کا کھیل رہے ہیں۔ ایران

IQNA

امریکہ اور اسرائیل چور، سپاہی کا کھیل رہے ہیں۔ ایران

14:44 - July 09, 2014
خبر کا کوڈ: 1427929
بین الاقوامی گروپ:امریکہ اور اسرائیل دونوں ایران پرحملے کی جرات نہیں کر سکتے کیونکہ دشمن کو اندازہ ہے کہ ایران پر حملہ کتنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔

ایکنا نیوز-تہران -ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ملک کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دو کھلاڑی ہیں جو ایران کیخلاف سازش کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ روزنامہ نوائے وقت پاکستان  لکھتا ہے کہ اس سازشی کھیل میں امریکہ کا کردارشریف پولیس اہلکار جبکہ اسرائیل کا بدمعاش اور شریر اہلکار کی مانند ہے۔ یہ دونوں ملک عرب ممالک سے مل کر ایران کو جوہری پروگرام سے دستبردار کرنا چاہتے ہیں۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں ایران پرحملے کی جرات نہیں کر سکتے کیونکہ دشمن کو اندازہ ہے کہ ایران پر حملہ کتنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔

314464

 

ٹیگس: خامنہ ، ای ، ایران ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha