رمضان المبارک پروگرام، «گوگل پلے»کے زریعے سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کیا جانے والا سوفٹ وئیر

IQNA

رمضان المبارک پروگرام، «گوگل پلے»کے زریعے سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کیا جانے والا سوفٹ وئیر

15:00 - July 11, 2014
خبر کا کوڈ: 1428233
بین الاقوامی گروپ: انڈروائڈ اپلیکشن میں جدید رمضان سوفٹ وئیر کو اعزاز حاصل ہواہے کہ «گوگل پلے» کے زریعے سب سے زیادہ مرتبہ ڈوان لوڈ کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam»، کے مطابق کارب پبلیکشن کے ڈائریکٹرجنرل آندریاس روئل،  (Carib Publishing) کا کہنا ہے : اس اپیلیکیشن کے حوالے سے پذیرائی  حیرت انگیز ہے.
دو هفتے پہلے کارب پبلیکشن نے «رمضان فون 2014»  کے نام سے سوفٹ وئیر متعارف کرایا تاکہ رمضان المبارک میں معنویت سے دلچسپی رکھنے والے افراد اس سے استفادہ کرسکے
اس سوفٹ وئیر میں رمضان المبارک کے حوالے سے مختلف پروگرام اعلی گرافیکس، خوب صورت بیک راونڈکے ساتھ بنا یا گیا ہے
اس سوفٹ وئیر کی ویب سائیٹ میں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ رمان المبارک کو ایک نئے انداز میں اس ایپس کے ساتھ تجربہ کریں اور اپنے انڈرویڈ فون میں اس سوفٹ وئیر کو ڈاون لوڈ کرکے اس کا خوشگوار تجربہ کریں اور جشن رمضان منائیں ۔
اس سوفٹ وئیر میں خوبصورت تصاویر،وال پیپرز،شرعی اوقات،تلاوت قرآن مجید اور دیگر مختلف دلچسپ پروگرامز شامل ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ سوفٹ وئیر بلکل فری ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے
اس سوفٹ وئیر میں قرآن کے ترجمے، خوبصورت قرآنی مسیجیز، صحت کے مسائل اور رہنمائی وغیرہ شامل ہیں۔

1427476

 

ٹیگس: سوفٹ ، وییر ، رمضان ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha