ایکنا نیوز- بلوچستان کے وزیرا علی ڈاکٹر عبدل مالک بلوچ نے کویٹہ یکجہتی کونسل کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن و امان کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ وزیر اعلی بلوچستان نے امام رضا (ع)کی زیارت کے لیے ایران جانے والے زائرین کی مشکلات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے وفاقی اور مرکزی حکومت نے مناسب رعایتی کرایے پر کوئٹہ تا زاہدان ہوائی سروس شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس سے زائرین کو استفادہ کرنا
چا ہیئے۔
قابل ذکر ہے کہ زائرین کو متعدد بار پاک ایران راستے میں نشانہ بنایا گیا ہے اور حکومتی دعوں کے باوجود کرایوں میں خاطر خواہ کمی نہیں کی گئی ہے اور موجودہ کرایوں کے ساتھ عام آدمی کا جہاز پر سفر انتہائی مشکل ہے۔