امریکہ میں ماہ صیام کے حوالے سے نیوجرسی میں بچوں کے لیے قرآنی مقابلوں کا اہتمام

IQNA

امریکہ میں ماہ صیام کے حوالے سے نیوجرسی میں بچوں کے لیے قرآنی مقابلوں کا اہتمام

11:17 - July 12, 2014
خبر کا کوڈ: 1428458
بین الاقوامی گروپ: ماہ صیام کے حوالے سے دنیا بھر کی طرح امریکہ کے صوبہ نیو جرسی میں بھی قرآنی مقابلوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «icmcnj.com»، کے مطابق اسلامی مرکز موریس کانٹی کی جانب سے بچوں کے لیے ان قرآنی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
حفظ اور قرآت کے مقابلے اٹھائیس رمضان المبارک کو تین کیٹگریز میں منعقد ہوں گے۔ جنمیں سورہ ضحی سے سورہ ناس تک،سورہ انشقاق سے سورہ ناس تک اور مکمل آخری پارہ میں درست پڑھنا اور حفظ کے مقابلے شامل ہیں۔
اسلامی مرکز  موریس کانٹی کی جانب سے قرآنی مقابلوں کے علاوہ دیگر مختلف اسلامی پروگرام ، دروس وتقاریر،رمضان طلباء کوئز مقابلے اور جوانوں کے لیے اعتکاف وغیرہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

1427888

نظرات بینندگان
captcha