ایکنا نیوز- شب قدر اور شب ضربت حضرت علی(ع) کے حوالے سے پاکستان کے اکثر اسلامی مراکز،مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس منعقد ہوئی۔
ان مجالس سے خطاب میں علماء نے شیر خدا کے فضائل اور مصائب بیان کئے اور فاتح خیبر کی سیرت پر روشنی ڈالی۔
قابل ذکر ہے کہ کل دن اور رات کو ملک کے اکثر شہروں میں شہادت امام علی کے حوالے سے جلوس نکالے جائیں گے اور سینہ زنی اور ماتم و شب بیداری کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔
اس موقع پر ملک بھر میں سخت سیکورٹی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔