سیدحسن نصرالله نے حزب‌الله کی جانب سے غزه میں مقاومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا

IQNA

سیدحسن نصرالله نے حزب‌الله کی جانب سے غزه میں مقاومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا

15:48 - July 21, 2014
خبر کا کوڈ: 1431801
بین الاقوامی گروپ : حزب اللہ کے رہنما سیدحسن نصرالله نے خالد مشعل اور رمضان عبداللہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں حزب اللہ کی حمایت کا اعلان کیا

ایکنا نیوز- «المنار»، کے مطابق سیدحسن نصرالله، نے گذشتہ روز ٹیلی فون پر حماس کے رہنما خالد مشعل اور رمضان عبداللہ سے الگ الگ گفتگو میں مقاومت کے قیام اور استقامت کو سراہتے ہوئے حزب اللہ کے تعاون اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ۔
حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری نے اس جنگ میں مقاومت کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقاومتی تحریک  کے اہداف کے حصول تک اور دشمن کی شکست تک حزب اللہ کی جانب سے ہر ممکن امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
حزب اللہ کے رہنما نے زمینی جنگ میں دشمن کی شکست کو مقاومت کی فتح سے تعبیر کیا اور استقامت پرفلسطینی عوامی کی جرات کو سراہا۔
اس سے پہلے حزب اللہ نے غزہ میں قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ مظالم صھیونی رژیم کی سفاک چہرے کو ظاہر کرنے کیلے کافی ہے ۔

1431450

نظرات بینندگان
captcha