اسرائیلی جارحیت،غیر مسلم ممالک نے مسلمانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

IQNA

اسرائیلی جارحیت،غیر مسلم ممالک نے مسلمانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

16:32 - July 21, 2014
خبر کا کوڈ: 1431830
بین الاقوامی گروپ:ایکواڈور نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجاً تل ایب سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

ایکنا نیوز-غزہ (نیوزڈیسک ڈیلی پاکستان ) ایکواڈور نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجاً تل ایب سے اپنا سفیر واپس بلا لیا، اس اقدام کو سراہتے ہوئے حماس کا کہنا ہے کہ ایکواڈور نے وہ کام کیا ہے، جو خطہ کے ممالک کو کرنا چاہیے تھا۔ حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک فلسطینی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکواڈور کی طرف سے سفیر کو واپس بلانا ایک بہادری کا کام ہے۔ اس سے قبل ایکواڈور کے وزیر خارجہ ریکارڈو پٹینو نے کہا کہ ہم غزہ پٹی میں اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی فوری طور پر ان حملوں کو بند کرے۔

124891

نظرات بینندگان
captcha