پاکستان میں شیعہ سنی تنظیموں کی جانب سے آج پچیس جولائی کو یوم قدس منانے کا اعلان

IQNA

پاکستان میں شیعہ سنی تنظیموں کی جانب سے آج پچیس جولائی کو یوم قدس منانے کا اعلان

9:25 - July 25, 2014
خبر کا کوڈ: 1432961
بین الاقوامی گروپ: بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کے فرمان اور غزہ مظالم کی مذمت کے لیے جلوس اور ریلیوں کا اہتمام

ایکنا نیوز- گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم قدس کے موقع پر احتجاجی مظاہروں اور مردہ باد اسرائیل ریلییوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
کوئٹہ میں امامیہ طلباء گروپ ۔ علماء کونسل ، تحریک بیداری امت مصطفی ، مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی پاکستان،بلوچستان سمیت مختلف مذہبی اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اخبارات اور پوسٹروں کے زریعے سے عوام سے عالمی یوم قدس کی ریلیوں اور اسرائیل مخالف مظاہروں میں شرکت کے اشتہارات اور اعلانا ت کا سلسلہ جاری ہے ۔
کوئٹہ میں  مرکزی ریلی اور جلوس آج سہ پہر ۵ بجے علمدار روڑ نیچاری امام بارگاہ سے نکا لا جا ئے گا اور ریلی قبرستان بہشت زینب پر اختتام پذیر ہوگی ۔
اس ریلی میں مردوں کے علاوہ طلباء، خواتین اور شہدائے ہوم قدس کی فیملی کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

 

ٹیگس: امام ، ریلی ، پاکستان
نظرات بینندگان
captcha