ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «World Bulletin»، کے مطابق فلسطین فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری نواف تکروری،نے علماء کے ایک گروپ کی جانب سے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کے نتیجے میں کامیابی ممکن ہے لہذا ہم غزہ میں اتحاد اور استقامت کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
اس قرار داد میں مصری حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ رفح کے راستے کو فوری طور پر کھولا جائے کیونکہ غزہ کا بیرونی دنیا سے یہی واحد راستہ ہے ۔ اور زخمیوں کو اسی راستے سے علاج کے لیے ادویات کی فراہمی ممکن ہے ۔
علماء نے اس قرار داد میں دنیا بھر کے بیدار ضمیر مسلمانوں سے اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنے اور احتجاج کا مطالبہ کیا ہے ۔
ترکی علماء کونسل کے سربراہ عبدالوهاب اکینچی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: اسلامی تعلیمات کے مطابق اسرائیل کے ان مظالم پر خاموشی حرام ہے اور اسلامی تحریکوں کو جدوجہد کے زریعے سے مسجدالاقصی کو آزاد کرانا ہوگا
علماء کونسل کے سابق سربراہ احمد اگراکچا نے بھی غزہ اور قدس کی آزادی تک جہاد جاری رکھنے کو ضروری قرار دیا ۔
عراقی علماء کے نمائندے حسین سمیرای نے بھی کہا کہ اسرائیل مظالم روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے وگرنہ ہم بچوں اور خواتین کے قتل عام پر خدا کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔