کوئٹہ: غزہ اور قبلہ اول کی حمایت اور اسرائیل مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی‎ اور مظاہرہ/حکومت پاکستان غزہ عوام کی عملی مدد کرے

IQNA

کوئٹہ: غزہ اور قبلہ اول کی حمایت اور اسرائیل مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی‎ اور مظاہرہ/حکومت پاکستان غزہ عوام کی عملی مدد کرے

9:35 - July 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1433277
بین الاقوامی گروپ: مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور قدس کمیٹی کی دعوت پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے میں شیعہ سنی اور مرد و خواتین کی بھر پور شرکت

ایکنا نیوز- امام خمینی کے فرمان،قبلہ اول پر صیھونی تسلط اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں گزشتہ روز علمدار روڈ پر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تمام اُمت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سب متحد و یک زبان ہوکر صیہونی مظالم کے خلاف پوری دنیا میں صدائے احتجاج بلند کرکے اسلامی ممالک کے حکمرانوں اور خاموش انسانی حقوق کی عالمی اداروں کو مجبور کریں کہ وہ غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
مقررین نے اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے نقشے پر اسرائیل ایک ایسا ناپاک ملک ہے جو کسی بھی عالمی اور انسانی قانون کا پابند نہیں ہے اس کے باوجود عالمی اداروں ، سپر پاور اور نام نہاد انسان دوست مغربی ممالک کا اس انسان دشمن ملک کی پشت پناہی اور حمایت کرنا شرم آور ہے۔۔ دفاع اسلام و مسلمین کے لیے اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے اور تمام اسلامی ممالک اور بالخصوص غزہ میں مظلوم مسلمان ایک ایسا نکتہ ہے جس پر تمام اُمت اسلامیہ بلا تردد متحد ہو سکتی ہے۔ علامہ ولایت حسین جعفری نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ وہ عناصر جو یوم القدس اور غزہ کے مظلوموں کی حمایت کےخلاف ہیں در حقیقت مسلمانوں میں اتحاد کے خلاف ہیں۔
امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کا مسئلہ اصل میں اسلام کا مسئلہ ہے۔ اسرائیل کو اس لیے بنایا گیاہے تا کہ وہ تمام اسلامی ممالک میں نہتے مسلمانوں کا خون بہائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی بیداری سے اسرائیل کا خاتمہ ممکن ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک میں دہشت گردوں کی سربراہی اسرائیل کررہا ہے۔ پاکستان ، افغانستان، عراق اور نائیجریا وغیرہ میں مظلوم مسلمانوں کا خون بہانے والے دہشت گرد اکٹھے ہوکر کیوں اسرائیل کے خلاف جہاد نہیں کرتے۔
علامہ حسنین نے بھی نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں پاکستانی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف یوم سوگ منانے کا اعلان کافی نہیں اور اسلامی ممالک کی جانب سے مذمتی بیان سے کچھ نہیں ہوسکتا اس وقت عملی اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔
ریلی میں اہل سنت کے علماء سمیت خواتین اور بچے بھی شریک تھے ۔

نظرات بینندگان
captcha