داعش کا عراق میں خیانت کاریاں جاری ؛ حضرت جرجیس نبی(ع) اور مسجد جامع «شیث نبی(ع)» کو موصل میں شہید کیا گیا

IQNA

داعش کا عراق میں خیانت کاریاں جاری ؛ حضرت جرجیس نبی(ع) اور مسجد جامع «شیث نبی(ع)» کو موصل میں شہید کیا گیا

13:42 - July 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1433978
بین الاقوامی گروپ: گذشتہ روز دہشت گرد تنظیم کی جانب سے مقدس مقامات کو گرانے کا واقعہ پیش آیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «السومریه نیوز» کے مطابق صوبی نینوا کے ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ حضرت جرجیس نبی(ع) اور مسجد جامع «شیث نبی(ع)» کو بموں سے تباہ کردیا گیا ہے ۔
اس سے پہلے حالیہ دنوں میں تکفیریوں کی جانب سے  مزار اورمسجد جامع حضرت یونس(ع) بھی تباہ کیا جا چکا ہے ۔
مزار امام «ابوالعلی» مزار «امام سلطان عبدالله بن عاصم بن‌عمر بن الخطاب»، «الکبه»  گاوں میں مقام حضرت عباس(ع) اور امام بارگاہ «شریخان» بھی بموں سے تباہ کیا جا چکا ہے۔


کئی زیارتگاهیں ، امام بارگاہ اور مسجدیں  اور مقام دانیال نبی(ع) بھی مغربی موصل میں پہلے ہی تکفیریوں کی جانب سے گرایا جا چکا ہے ۔
کرکوک میں مقام شیخ صالح ، موصل میں «السفینه» نامی کلیسا کو گرانے کے علاوہ شام میں بھی اہم مقدس مقامات اور مزارات ومساجد شہید کئے جا چکے ہیں ۔

1433256

ٹیگس: عراق ، داعش ، تکفیری
نظرات بینندگان
captcha