
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الحدث»، کے مطابق بین الاقوامی قرآنی تحقیقی سیمینار انگریزی،عربی اور ملایی زبان میں منعقد کیاجائے گا
اس سیمینار میں قرآنی علوم کے جدید علوم سے تقابل،اور موجودہ اجتماعی مشکلات کے حل میں قرآنی تعلیمات سے استفادے کے موضوعات پر مباحثے شامل ہوں گے ۔
اسلامی تعلیمات اور عربی زبان کی بقاء میں قرآنی تحقیقات کا کردار،قرآنی تدریسی عمل میں جدید علوم کا استعمال،قرآنی علوم کے تھسیس کی ترقی یونیورسٹی اور علمی اداروں میں جسیے موضوعات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
قرانی علوم کو درپیش چیلنجز، مشکلات کے حل اور تازہ ترین قرآنی اور علمی تحقیقات کی شناخت وغیرہ بھی موضوعات کا حصہ ہے ۔
قرآنی تحقیقی سیمینار کا مقصد قرآنی علوم کے معیار کو بہتر بنانا اور علمی سطح پر محقیقین میں ہم آہنگی پیدا کرانا ہے ۔