سعودی عرب میں تحریف شدہ قرآن کی بازاروں سے جمع آوری

IQNA

سعودی عرب میں تحریف شدہ قرآن کی بازاروں سے جمع آوری

17:49 - August 02, 2014
خبر کا کوڈ: 1435148
بین الاقوامی گروپ: مکہ مکرمہ کے امیر نے «جده» کے بازاروں سے تحریف شدہ قرآن ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «خبرنی»، کے مطابق  مشعل بن‌عبدالهب بن‌عبدالعزیز نے رسمی طور پر
حکم دیا ہے کہ مارکیٹوں سے تحریف شدہ قرانوں کو ضبط کیا جائے
امیر مکہ نے حکم دیا ہے کہ پولیس،وزارت اسلامی امور،وزارت اوقاف اور وزارت تجارت کے تعاون سے ان تحریف شدہ قرآنوں کے بارے میں تحقیقات  اور ذمہ داروں کا تعین اور انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے ۔
مکہ مکرمہ کے امیر نے کہا ہے کہ یہ تحریف شدہ قرآن سستے داموں اور پرکشش رنگوں میں مارکیٹوں میں فروخت کیا جارہا تھا اور پرکشش ہونے کی وجہ سے بعض لوگ خریداری بھی کر چکے ہیں ۔
آل سعود کی حکومت جو خود کو اہم اسلامی ممالک میں سرفہرست سمجھتا ہے ان سے توقع کی جارہی تھی کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کرتی ۔
اس سے پہلے غلط چھپنے والے قرآن «الخرمه» کے علاقے  جامع مسجد «التقوی» میں تقسیم کے دوران ضبط کیا جا چکا ہے ۔
ٹیگس: قرآن ، سعودی ، تحریف
نظرات بینندگان
captcha