حسن نصراللہ اور «المرده» تحریک کے سربراہ میں غزہ اور عراق کی صورتحال پر تبادلہ خیال

IQNA

حسن نصراللہ اور «المرده» تحریک کے سربراہ میں غزہ اور عراق کی صورتحال پر تبادلہ خیال

16:56 - August 03, 2014
خبر کا کوڈ: 1435524
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور «المرده» تحریک کے سربراہ سلیمان فرنجیہ میں عراق اور غزہ حملوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا
ایکنا نیوز- المنار نیوز کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور «المرده» تحریک کے سربراہ سلیمان فرنجیہ  کے درمیان ملاقات میں لبنان کی سیاسی صورت حال کے علاوہ ،غزہ میں صھیونی حملوں اور عراق میں تکفیری کاروائیوں پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔
اس ملاقات میں دونوں لیڈروں نے صھیونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے مکمل یک جہتی کا اظھار کیا۔
حزب‌الله لبنان کے سیکریٹری جنرل  اور المرده  تحریک کے سربراہ نے عراق میں داعش کی سرگرمیوں ،لبنان پر اسکے اثرات اور عراق سے عیسائی عوام کی زبردستی بیدخلی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیاگیا۔
اس ملاقات میں لبنان کی اندرونی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور علاقائی سیاسی پائداری اور استحکام ، تکفیری افکار اور گروپوں سے مقابلے کے موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی ۔
ٹیگس: لبنان ، عراق ، شام
نظرات بینندگان
captcha