
ایکنا نیوز-شفقنا-شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ 8 جولائی سے سفاک اور غاصب صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ میں شروع ہونے والا آگ و خون کا کھیل بدستور جاری ہے مگر نہ تو عالمی امن و انصاف کے دعویدار ادارے کچھ کرپائے اور نہ ہی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے اس کھلم کھلا ظلم و بربریت اور درندگی کے خلاف موثر انداز میں صدائے احتجاج بلند کی گئی ہے، ان حالات میں اسلامی سربراہی تنظیم اور اسلامی ممالک کو مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی خونریزی بند کرانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اور فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام اور ان میں سے بھی بہت بڑی تعداد میں معصوم اور کمسن بچوں کے جلے ہوئے چہرے عالم اسلام اور عالم انسانیت کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔