
ایکنا نیوز- غزہ میں روزانہ سینکڑوں فلسطینی وحشیانہ حملوں میں شہید ہورہے ہیں جنمیں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔ مسلم ممالک کے حکمران ان حملوں کو روکنے کی بجائے قاتلوں کی معاونت میں پیش پیش ہیں ۔ ان مظلوموں کا خدا کے سوا کوئی مدد گار نہیں ۔
روزنامہ امت کراچی کے صفحہ اول پر غزہ قاتلوں کے مرکزی کردار کا اشتہار چھپ چکا ہے ۔
اس اشتہار میں کہا گیا ہے کہ اب مسلمانوں پر فرض ہے کہ ان قاتلوں کے ساتھ کاروبار نہ کریں کیونکہ اسی رقم سے غزہ میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے ، اب مسلمان ان کی تعریف نہ کرے ، ان سے تعلق نہ رکھے ۔ ان سے سیاسی ، سفارتی تعلق نہ رکھے،ان سے معاہدہ نہ کرے، ان سے خیرات ، امداد نہ لے۔
ہر مسلمان پر فرض ہے انکے لیے بد دعا کریں کہ خدا انکے لیے جہنم کا دروازہ کھول دے، کیونکہ یہ اپنی بادشاہت کی بقاء کے لیے اپنا دین ، ملک سب کچھ بیچ سکتا ہے ۔ خدا را ان کو اچھے القاب سے نہ پکارے ، انکا اب کوئی احترام باقی نہیں رہا ، انکی معافی قبول نہ کرے ، انکی باتوں پر کوئی اعتبار نہ کرے ؛ کیونکہ یہ چار کا ٹولہ غزہ معصوم بچوں اور مظلوموں کا اصل قاتل ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی میڈیا کے مطابق غزہ میں حملوں کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات صھیونی غاصب حکومت کی بھرپور مالی مدد کررہے ہیں۔ اور مصر نے بھی غزہ کا واحد راستہ فلسطینیوں پر بند کر رکھا ہے ۔