چین کے صوبے سنکیانگ میں داڑھی والے افراد اور باحجاب خواتین پر بسوں میں سفر کرنے پر پابندی

IQNA

چین کے صوبے سنکیانگ میں داڑھی والے افراد اور باحجاب خواتین پر بسوں میں سفر کرنے پر پابندی

17:45 - August 06, 2014
خبر کا کوڈ: 1436771
بین الاقوامی گروپ:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرداڑھی رکھنے والے افراد اور باحجاب خواتین کے بسوں میں سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ایکنا نیوز-ایکسپرس نیوز-غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے سنکیانگ کے شہر کرامے میں کھیلوں کے مقابلوں کے پیش نظر سیکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے باحجاب خواتین، داڑھی رکھنے والے  افراد اور چاند تارے والے روایتی لباس زیب تن کئے گئے افراد پر بسوں میں سفر پر پابندی ہوگی جب کہ  پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس حراست میں لے کر تادیبی کارروائی کرے گی۔

واضح رہے کہ سنکیانگ چین کا  مسلم اکثریتی نیم خود مختار علاقہ ہے لیکن کچھ عرصے سے یہاں شورش برپا ہے، جس کے پیش نظر گزشتہ ماہ حکام نے صوبائی دارالحکومت ارومقی میں مسافروں پر بسوں میں سگریٹ لائٹرز اور پانی بھی لے جانے پر پابندی عائد کردی  تھی۔

277205

 

ٹیگس: چین ، حجاب ، پابندی
نظرات بینندگان
captcha