اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ فلسطین آزاد کرانا ہے تو قائد اعظم کے پاکستان کو تقسیم نہ ہونے دیں، متحد پاکستان فلسطینیوں کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 17 اگست کو حکومت یوم فلسطین منائے گی، پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش شروع ہوچکی ہے، پاکستان کو تقسیم کرنیوالوں سے جان چھڑانا ہوگی۔