داعش نے شام میں تعلیمی پابندیاں عائد کردیں

IQNA

داعش نے شام میں تعلیمی پابندیاں عائد کردیں

21:48 - August 17, 2014
خبر کا کوڈ: 1440262
بین الاقوامی گروپ:ہ آئی ایس آئی ایس نے کیمسٹری اور فلسفہ کو اپنے دینی نظام سے متصادم قرار دے دیا ہے
ایکنا نیوز-ڈیلی پاکستان- شام میں عسکریت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) نے اپنے زیر قبضہ شہر رقہ کے سکولوں میں کیمسٹری اور فلسفہ کی تعلیم پر پابندی لگادی ہے۔ یہ انکشاف انسانی حقوق کی تنظیم ”سیرین آبزرویٹری فارہیومن رائٹس SOHR“ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کیا ہے۔ SOHR کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی ایس نے کیمسٹری اور فلسفہ کو اپنے دینی نظام سے متصادم قرار دے دیا ہے اور شہر کے سکولوں کے اساتذہ اور سربراہوں کو حکم دیا ہے کہ وہ مذہب کی روشنی میں تعلیمی نصاب تیار کریں۔ یہ نصاب تیار ہونے کے بعد آئی ایس آئی ایس کے علماءبورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جس کی منظوری کے بعد ہی اسے سکولوں میں متعارف کروایا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ رقہ شہر کا تمام نظام آئی ایس آئی ایس کے زیر قبضہ ہے اور شامی صدر بشارالاسد کی طرف سے شہر کے اساتذہ کی تنخواہیں بندکئے جانے کے بعد یہ ذمہ داری بھی انہی کے پاس ہے۔ اس سے پہلے شہر کے سکولوں میں متعدد دفعہ چھاپے مارے گئے ہیں جن میں حجاب کی خلاف ورزی کرنے اور میک اپ کرنے والی طالبات اور استانیوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ٹیگس: داعش ، شام ، تعلیم
نظرات بینندگان
captcha