داستان راستان ،شهید مطهری کی کتاب کا جاپانی زبان میں ترجمہ

IQNA

داستان راستان ،شهید مطهری کی کتاب کا جاپانی زبان میں ترجمہ

16:41 - August 18, 2014
خبر کا کوڈ: 1440670
بین الاقوامی گروپ: استاد شھید مطھری کی کتاب «داستان راستان » ایران رایزنی مرکز کے تعاون سے ترجمہ کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- شعبہ مشرقی ایشیاء- جاپان میں قائم ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے استاد شھید مطھری کی کتاب «داستان راستان » کی اکیس کہانیاں اور تمھید لکھا اور ترجمہ کیا جا چکا ہے اور کہا جارہا ہے کہ سال کے آخر تک ترجمہ مکمل ہوگا.
رایزنی مرکز کے مطابق کوشش کی جارہی ہے کہ جاپانیوں کی سہولت اور اس کتاب کی طرف راغب کرنے کی غرض سے اس کتاب کو «مانگا» طرز پر ترجمہ کیا جائے اور اس حوالے سے ماہرین سے مشورہ جاری ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مانگا ایک مشہور سادہ اور عام فھم  تصویری طرز ترجمہ پر مبنی جاپانی اسلوب ہے جو جاپانیوں میں خاص شہرت کے حامل ہے۔

داستان راستاں { سچی کہانیاں} ایک معروف کتاب ہے اور اب تک دنیا کی کئی زبانوں میں اسکا  ترجمہ کیا جاچکا ہے۔

1440360

 

نظرات بینندگان
captcha