ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «مناره» کے مطابق کروشیا کے شہر «اوسییک» میں مسلمانوں کی درخواست پر حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد اسلامی مرکز پر کام شروع کر دیا جائے گا۔
اس اسلامی مرکز کے ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ انور ریچسا کا کہنا ہے : کروشیا کے مسلمانوں نے دس سال پہلے اس مسجد اور مرکز کے قیام کی درخواست دی تھی لیکن مکمل اطمینان کے بعد آج اس درخواست کو منظور اور اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا : اس مرکز کی تعمیر پر تین میلن یورو لاگت آئے گی اور جلد اس کے لیے مہم شروع کیا جائے گا
انور ریچسا نے مزید کہا: ہم اس اسلامی ثقافتی مرکز اور مسجد پر فخر کرتے ہیں اور یہ کروشیا میں چوتھی مسجد ہے ۔
ریچشا نے کہا: کروشیا میں پہلی مسجد سال 1969 دوسری مسجد سال 1987 اور تیسری مسجد اور اسلامی مرکز «رییکا» شهر میں گذشتہ سال مئی میں تعمیر ہوئی ہے ۔
مسجد کو قدیم اسلامی اور جدید یورپین انداز میں تعمیر کی جائے گی۔