داعش دہشت گردوں نے مصعب بن عمیر مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

IQNA

داعش دہشت گردوں نے مصعب بن عمیر مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

18:34 - August 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1443508
بین الاقوامی گروپ:مسجد پر حملے کی اصل وجہ یہ تھی کہ اس علاقہ کے سنیوں نے ابو بکر بغدادی کی بیعت کرنے سے انکار کردیا تھا

ایکنا نیوز-شفقنا-عراق و شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے صوبہ دیالی کی سنی مسجد مصعب بن عمیر پر خونخوار حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اس علاقہ کے سنیوں نے ابو بکر بغدادی کی بیعت کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انھیں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایاگیا۔

اس حملے میں کئی درجن افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔ داعش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسجد پر حملے کی اصل وجہ یہ تھی کہ اس علاقہ کے سنیوں نے ابو بکر بغدادی کی بیعت کرنے سے انکار کردیا تھا داعش کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے ابو بکر بغدادی کی بیعت سے انکار کیا تو اسے بھی ایسے  ہی اقدامات کا سامنا کرنا پڑےگا۔اس سے قبل عراق کے رجعت پسند اور عرب ممالک اس حملے کا الزام شیعہ مسلمانوں پر عائد کررہے تھے جبکہ شیعہ مسلمانوں نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

32845

 

ٹیگس: داعش ، مسجد ، سنی ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha