ہالینڈ کی مسجدوں میں داعش سے آن لاین جنگ کا آغاز

IQNA

ہالینڈ کی مسجدوں میں داعش سے آن لاین جنگ کا آغاز

9:17 - August 30, 2014
خبر کا کوڈ: 1444325
بین الاقوامی گروپ : شدت پسندی اور تشدد پسند افکار سے مقابلے کے لیے ہالینڈ کی مساجد میں علماء کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز

ایکنا نیوز- روزنامہ «NL Times» کے مطابق علماء اس مہم میں داعش جیسی تنظیموں کے افکار اور شدت پسندانہ سوچ کو حقیقی اسلام کی تعلیمات سے موازنہ کرکے مغربی ممالک کے جوانوں کو ان دہشت گرد گروہوں سے دور رکھنے کی کوشش کریں گے۔
ہالینڈ حکومت اور مسلم کیمونٹی کے درمیان رابطہ کار فاونڈیشن(CMO) کے ممبر یاسین الفرقانی کا کہنا ہے : مساجد اور اسلامی مراکز کی جانب سے داعش کی حقیقت کو واضح کرنے کے حوالے سے قابل قدر کوششیں ہوئی ہیں ۔
اس سلسلے میں اس وقت سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے جسمیں ۳۸۰ مسجدوں کے امام جماعت داعش کے خلاف لوگوں کا حقائق سے آگاہ کر رہے ہیں
اس مہم میں داعش کے حوالے سے مباحثےاور گفتگو شامل ہے جسمیں اسلامی تعلیمات اور داعش کے افکار کو واضح طور پر بیان کرکے اسلام کی حقیقت کو پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
عالم دین الفرقانی کے مطابق اسلام کے حوالے سے علم کی کمی اہم ترین وجہ ہے جسکی بناء پر داعش مغربی جوانوں کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : اگر نوجوانوں کو درست اور صحیح مذہبی تعلیمات دی جائے تو وہ بہ آسانی سمجھ سکتے ہیں کہ شدت پسندی کے افکار درست نہیں ۔

1443724

ٹیگس: داعش ، اسلام ، حقہقت ، مہم
نظرات بینندگان
captcha