ایکنا نیوز-ڈیلی پاکستان-عراق اور شام میں خلافت کا اعلان کرنے والے اس ملیشیا گروپ کو برطانیہ کے اماموں نے ملحد قرار دیا ہے۔ برطانوی امام دہشت گرد ملیشیا گروپ اسلامک اسٹیٹ کی مذمت اس سے زیادہ واضح الفاظ میں نہیں کر سکتے ، انہوں نے اسلامک سٹیٹ کو انتہا پسند تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا طرز عمل ملحدانہ ہے اور اسلام کی رو سے اس قسم کی تنظیم کی حمایت یا خود کو اس کے ساتھ وابستہ کرنا حرام عمل ہے۔ اس کے علاوہ اس فتوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں آباد مسلمانوں پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اسلامک سٹیٹ کے زہریلے نظریات کی کھل کر مخالفت کریں۔ خاص طور سے ان نظریات کے برطانیہ میں پھیلا ﺅکے امکانات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی مذمت لازمی ہے۔ فتوے میں کہا گیا کہ صحافیوں، شہریوں اور اماموں کا قتل کرتے ہیں۔ جو ان سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے مخالفین کی خواتین اور بچوں کو غلام بنا لیتے ہیں۔ امام کے فتوے کے مطابق اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو جینیوا کنونشن اور غلامی کے خلاف طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔