ایکنا نیوز-شفقنا-سینٹ میں مسلم لیگ ق کے سینئر رکن سینیٹر مشاہد حسین سید نے خبردار کیاہے کہ داعش کی دھمکیوں کو سنجیدہ لیا جائے اور ملک کی حفاظت کے لئے ٹھوس تدابیر اختیار کی جائیں۔ پاکستانی سینٹ کے رکن نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ اس ملک کی جوان نسل کی حفاظت کے لئے کوئی اقدام عمل میں نہیں آیاہے کہا کہ اسی بناء پر جوان طبقہ طالبان کے دام میں گرفتار ہورہا ہے اور ان میں سے بعض انتہا پسند گروہوں میں شامل ہوکر منحرف ہوگئے ہیں۔ مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ کے لئے جوان نسل کی مشکلات و مسائل کو حل کیا جائے تاکہ وہ داعش گروہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے جال میں نہ پھنسیں۔