ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-غزہ پٹی پر ہونے والے غاصب اسرائیل کے حالیہ حملے علاقے کے لوگوں میں حماس کی مقبولیت کا سبب بنے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیل کے مقابل حماس کی فوجی کارکردگی غزہ پٹی کے لوگوں میں حماس کی مقبولیت میں اضافے کا سبب بنی ہے۔ ایک فلسطینی صحافی طلال عوکل نے کہا کہ غزہ پٹی پر ہونے والے حملوں کے دوران حماس کے شجاعانہ اقدامات سے علاقے میں تحریک حماس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ادھر غرب اردن میں ایک غیر جانب دار ادارے کی طرف سے کرائے گئے سروے کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے انتخابات ہونے کی صورت میں 61 فی صد فلسطینی حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ کو فلسطینی انتظامیہ کا صدر منتخب کریں گے جبکہ صرف 32 فی صد فلسطینی محمود عباس کے حق میں ووٹ دیں گے۔واضخ رہے کہ غزہ پٹی پر 8 جولائی کو شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں، جو 50 روز تک جاری رہے، 2151 فلسطینی شہید اور 11 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔