امام خمینی(ره) اکیڈمک انسٹیٹوٹ کے ممبر کی وضاحت؛ بلاغت قرآن سے منسوب نا درست تشریحات کی وجوہات علامه بلاغی کی نظر میں /تحریفی اعتراضات کا سرچشمہ

IQNA

امام خمینی(ره) اکیڈمک انسٹیٹوٹ کے ممبر کی وضاحت؛ بلاغت قرآن سے منسوب نا درست تشریحات کی وجوہات علامه بلاغی کی نظر میں /تحریفی اعتراضات کا سرچشمہ

12:57 - September 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1448032
بین الاقوامی گروپ:: امام خمینی(ره) اکیڈمک انسٹیٹوٹ کے ممبر کا کہنا ہے کہ تحریف قرآن کی اہم وجہ عام روایتی تفیسر ہے

ایکنا نیوز- قرآنی تعلیمات کے ماہر حجت‌الاسلام والمسلمین امیررضا اشرفی نے قرآنی علوم کے ماہر  علامه بلاغی کے قرآنی افکار کے حوالے سے ایکنا نیوز سے گفتگو میں اظھار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انکی نظر میں تحریف قرآن کی اہم وجہ عام روایتی تفیسر ہے
انہوں نے کہا کہ علامہ بلاغی نے اس طرح کی روایات  کو انتہائی غیر قابل اعتماد قرار دیتے ہوئے عالمانہ انداز میں ان جیسی آیات کی تفیسر پر اظھار خیال کیا ہے اور قرآن کی تحریف سے دوری کے حوالے سے حاجی نوری کی تحریف قرآن پر نظر دی ہے ۔
قرائت میں اختلافات کا  قرائت متواتر میں کوئی عمل دخل نہیں
اشرفی نے کہا: علامه بلاغی کی نظر میں قرآنی تاریخ میں قرآت میں اختلاف کا قرآت متواتر اور رسم الخط مصحف میں کوئی عمل دخل نہیں اور رایج قرآت جو حفص عاصم پر تطبیق بھی کرتا ہے تاریخ میں تحریف سے پاک رہا ہے

قرآنی حروف؛ واضح ترین حروف
اشرفی نے مزید کہا: علامه بلاغی کی ناگاہ سے آیات قرآن نہ صرف عام فھم ہیں بلکہ تمام پیچیدگیوں سے پاک اور دلیل پر مبنی ہیں اور اس دور کے عرب معاشروں کے لیے انتہائی آسان اور قابل فھم تھیں
لہذا بعض آیات جو اس وقت کچھ مشکل اور نامانوس معلوم ہوتی ہیں انکو تارِیخ میں عربی زبان میں واقع ہونے والی تبدیلیوں کی نگاہ سے دیکھنے اور پرکھنے کی ضرورت ہے
تفسیر میں لغت‌شناسوں پر اعتماد در ست نہیں 
انہوں نے کہا: ان مسائل کو دیکھتے ہوئے تفسیر میں ایک لفظ یا جملے کی وضاحت میں تمام الفاظ کے معانی پر دقت ضروری ہے اور علامہ بلاغی کے مطابق لغت شناسوں نے اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے لہذا تفسیر میں انکے کہے معانی پر اندھا اعتماد کرنا درست نہیں 
محققین کی سطح نگری؛  بلاغت قرآن سے منسوب بعض غلطیوں کی اہم وجہ
اشرفی نے کہا: مرحوم بلاغی بھی سیدرضی کی طرح اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ قرآن میں حروف اضافی نہیں لہذا ہر حرف پر ادبی نقطہ نگاہ ضروری ہے اور اس مسئلے پر بعض مفسرین جیسے زمخشری کی رائے درست نہیں
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی غلطیوں کی اہم وجہ سطح نگری اور خاص توجہ نہ دینا ہے اور اس حوالے سے  روایات اهل بیت(ع) ایک اہم ترین منبع ہے جس سے غفلت مناسب نہیں
قرآن جاری حقیقیت ہے
انہوں نے آخر میں کہا: بلاغی دیگر مسلمان مفسرین کی طرح اس پر متفق ہے کہ قرآن کسی خاص زمانے یا مقام سے مخصوص نہیں اور اسکا مخاطب پوری انسانیت ہے اور رہتی دنیا تک اسکی تعلیمات رہنمائی کا کام کرتی رہیں گی ۔

1444301

ٹیگس: تفسیر ، قرآن ، مسلمان
نظرات بینندگان
captcha