رہبرمعظم آیت اللہ خامنہ ای مکمل صحت یاب اور تندرست ہیں ۔ میڈیکل ٹیم کے سربراہ کا اعلان

IQNA

رہبرمعظم آیت اللہ خامنہ ای مکمل صحت یاب اور تندرست ہیں ۔ میڈیکل ٹیم کے سربراہ کا اعلان

16:12 - September 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1448161
بین الاقوامی گروپ:ڈاکٹر علی رضا مرندی کے مطابق رہبر معظم کا معمولی آپریشن مکمل کامیاب رہا۔ کسی تشویش کی ضرورت نہیں

ایکنا نیوز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آج صبح تہران کے ایک سرکاری  ہسپتال میں آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا۔
واضح رہے کہ رہبر معظم انقلاب پروسٹیٹ کی  معمولی بیماری جو عام طور پر کہن سالی کی وجہ سے لاحق ہوجاتی ہے۔ آج صبح۔ ۸ ستمبر بروز پیر۔ تہران کے ایک سرکاری ہسپتال میں اپنا آپریشن کروانے کے لیے تشریف لے گئے اور آپ کا آپریشن کامیاب رہا اور اس وقت آپ کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔
رہبر معظم بیماروں کی رش کو دیکھتے ہوئے اور انکے کام میں رکاوٹ سے بچنے کے لیے سویرے ہی سرکاری ہسپتال آپریشن کے لیے پہنچ گئے تھے۔
ڈاکٹر مرندی کے مطابق آپریشن میں بے ہوشی کی ضرورت نہیں تھی اور صرف ایک خاص حصے کو سن کرکے معمولی نوعیت کاآپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران بھی رہبر معظم باتیں کرتے رہیں ۔
ڈاکٹر کے مطابق دو سے تین دن تک رہبر معظم کے ہسپتال میں رہنے کا امکان ہے اور چند دن تک آرام کرنے اور مصروفیت میں کمی کی ضرورت ہوگی اور پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں ۔

نظرات بینندگان
captcha