ایکنا نیوز- جھاد اسلامی فلسطین کے جنرل سیکریٹری رمضان عبدالله شلح نے اولمپیک ہوٹل میں منعقدہ« مقاومت فلسطین کی حمایت میں علماء کانفرنس» سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۵۱ روزہ جنگ میں فسلطینی عوام کو فتح حاصل ہوئی ہے اور یہ کامیابی تمام دیگر کامیابیوں کا سرچشمہ اور پیش خیمہ ہے
انہوں نے کہا: اسرائیل اس جنگ میں مقاومت کو غیر مسلح کرنا چاہتا تھا لیکن مقصد میں کامیاب نہ ہوسکا اور اسے سیاسی اور اسٹریٹیجک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور زمینی جنگ میں بد ترین شکست سے روبرو ہواہے اور یہ ایک عظیم واقعہ ہے۔
جھاد اسلامی فلسطین کے جنرل سیکریٹری نے فلسطینی عوام اور غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے مسلم امہ کی ذمہ داریوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا : صھیونی رژیم کے حملوں میں تباہی وسیع ہے اور تمام مسلمانوں بلکہ عالمی برادری پر اخلاقی حوالے سے فرض عائد ہوتا ہے کہ اس مشکل میں مدد کے لیے آگے بڑھے۔
انہوں نے صھیونی غاصب حکومت کو اسلامی امت کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا :اگر اس مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کی مدد نہ کی گئی اور غزہ کی تعمیرنو میں تعاون سے دریغ کیا گیا تو گویا مجازی فتح کو اسرائیل
کی گود میں ڈال دیا گیا ہے
رمضان عبدالله شلح نے مزید کہا: ہم تمام فلسطینی لیڈروں کو خبردار کرتے ہیں کہ ملت،امت اور تاریخ کے حوالے سے اس موڑ پر اپنے فرائض کو ادا اور اس تعمیر نو کے مسئلے میں کسی کوشش سے دریغ نہ کریں
انہوں نے آخر میں غزہ کامیابی کو تمام امت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اور ایران عوام کی مکمل حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔