ایکنا نیوز- شعبہ یورپ- اسلامی وحدت کانفرنس برطانیہ میں مجلس عمل سنی گروپ اور اسلامی مرکز کے تعاون سے شیعہ سنی علماء اور دانشوروں کی شرکت کے ساتھ اسلامی مرکز «اسپارک بروک» میں منعقد ہوگی۔
اسلامی مرکز برطانیہ کے اعلامیے کے مطابق اسلامی دنیا میں وحدت کی اشد ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اور اسلامی بیداری کے پیش نظر اس کانفرنس کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند سالوں میں اسلامی مرکزکی جانب سے سات کانفرنسز «تقریب اسلامی عصر حاضر میں مسلمانوں کی ضرورت»، «تقریب، قرآن کریم اور پیامبر خاتم حضرت محمد(ص)»، «تقریب مذاهب اسلامی؛انسانی کرامت اور اتحاد اسلامی »، « تقریب ،امت اسلامی کی ترقی اور مستقبل»، «اسلامی بیداری اور اسلامی اتحاد» , «تقریب اسلامی کا ثقافتی پہلو اور بقائے باہمی» اور «تقریب کا فرقہ پرستی کی روک تھام میں کردار اور معاشرے کی حمایت» کے موضوعات پر منعقد ہو چکی ہیں۔