پاکستان اور کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ/ فرقہ وارانہ فسادات میں امریکہ ملوث ہے

IQNA

پاکستان اور کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ/ فرقہ وارانہ فسادات میں امریکہ ملوث ہے

9:18 - September 13, 2014
خبر کا کوڈ: 1449240
بین الاقوامی گروپ: نمازجمعہ کے بعد سینکڑوں مظاہرین سے خطاب میں امام جمعہ نے اسلامی اتحاد کو راہ نجات قرار دیا

ایکنا نیوز- کراچی میں جاری فرقہ وارانہ فسادات اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔
مظاہرین سے خطاب میں امام جمعہ سید ہاشم موسوی نے کراچی میں،معروف سیاسی اور مذہبی شخصیت مولانا عباس کمیلی کے بیٹے مولانا علی اکبر کمیلی اور سنی مفتی مولانا مسعود بیگ کے قتل سمیت کراچی میں جاری شیعہ کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی متحد ہیں اور ان فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے امریکہ،اسرائیل اور داعش جیسے افکار رکھنے والے لوگ موجود ہیں ۔
مولانا سید ہاشم موسوی نے کہا کہ بانی انقلاب حضرت امام خمینی جو ایک دور اندیش رہبرتھے انہوں نے کیا خوب کہا تھا کہ امریکہ سب سے بڑا شیطان ہے اور آج ان فسادات میں واضح طور پر امریکہ اور انکے حواری ملوث نظر آتے ہیں۔ انہوں نے شیعہ سنی اتحاد کو راہ نجات قرار دیا اور حکومت سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔

 

ٹیگس: نماز ، جمعہ ، شیعہ ، امریکہ
نظرات بینندگان
captcha