ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «RFI» کے مطابق پیرس مسجد کمیٹی کے سربراہ دلیل بوبکرنے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا : یہ اہم نہیں کہ ہم کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ اہم یہ ہے کہ ہم سب متحد ہیں ،
اور مسلمانوں کو دہشت گردوں کے مقابلے میں عیسائی کیمونٹی کی مدد کرنی چاہیے
ابوبکر نے دہشت گردوں کے مقابلے میں عیسائیوں سے اظھار یک جہتی کے لیے نیشنل ڈے منانے کا مطالبہ بھی کیا۔
گذشتہ مہنیوں میں عراقی شہر موصل میں داعش جنگجووں نے مطالبہ کیا تھا کہ وہاں کے عیسائی اپنے مذہب کو تبدیل کریں یا موت کے لیے تیار ہوجائیں اور اس دھمکی کے بعد سینکڑوں عیسائی مہاجرت پر مجبور ہوگئے تھے
فرانس کی مسلم ڈیموکریٹ پارٹی، مسلم کیمونٹی ، مساجد ، کلیسا ، ترک نژاد مسلمان، انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر اداروں کی جانب سے ایک نشست اور مظاہرے میں داعش کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔
اس نشست میں فرانس کے عوام اور جوانوں سے کہا گیا کہ داعش کا اسلام اور اسلامی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ یورپی ممالک میں سب سے زیادہ فرانس سے لوگ داعش سے وابستہ ہوگئے ہیں۔