ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الجزیره» کے مطابق سیکورٹی کے بہانے صھیونی پارلیمنٹ کے ڈپٹی «موشه فیگلین» نے مسجد الاقصی کا دروازہ فلسطینیوں پر بند کردیا
صھیونی فورسز نے مسجد الاقصی کی اطراف کی سڑکوں پر ناکے لگا کر آمدورفت پر پہرے بیٹھا رکھے ہیں
موشه فیگلین نے «قبة الصخره» کے صحن میں سیکورٹی فورسز کے حصار میں خاص یہودی متعصبانہ عبادت کا رسم ادا کیا اور صھیونی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسجد سے نکلا
موشه فیگلین کی مصروفیت اور مسجد سے نکل جانے کے بعد فورسز نے مسجد الاقصی کے دروازے کھول دیئے۔