ایکنا نیوز - ڈیلی پاکستان-برطانوی سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں کی موجودہ جوان نسل پچھلی ایک دہائی میں بہترین سماجی رویے اور اخلاقیات کی حامل پائی گئی ہے۔کیونکہ ان میں اکثریت مسلمان لڑکیوں کی ہے۔پچھلی نسلوں کی نسبت موجودہ نوجوان نسل کے بہتر رویے کے عوامل کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ اس کی اصل وجہ مذہب اسلام ہے۔برطانیوی نوجوانوں میں ہمیشہ سے منشیات کا استعمال ،جنسی بے راہ روی اور اخلاقی گراوٹ ایک بہت بڑا مسئلہ رہی ہے لیکن جدید نسل میں یہ منفی رویے بڑی حدتک کم ہو چکے ہیں۔ماہرین عمرا نیات نے معلوم کیا کہ اب برطانوی معاشرے میں مسلمان بچوں اور نوجوانوں کی اکثریت ہو چکی ہے اور یہ نوجوان منشیات جنسی بے راہ روی اور اخلاقی دیوالیہ پن سے بڑی حد تک محفوظ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نوجوان نسل مجموعی طور پر پہلی نسلوں سے واضع طور پر زیادہ صاف ستھری اور بہتر زندگی گزاررہی ہے۔
کچھ برطانوی ماہرین نے نوجوانوں کے سماجی روپے میں بہتری کو انٹرنیٹ پر سماجی رابطوں کا مرہون منت قرار دینے کی کوشش ہے ان کا کہنا ہے کہ نوجوان اکٹھے ہو کر وقت گزارنے کی بجائے زیادہ وقت انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے میں گزارے ہیں جس سے سماجی برائیوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔