ایکنا نیوز – اطلاع رساں ادارے «Lancashire Telegraph» کے مطابق بلیک برن سٹی سےتعلق رکھنے والی بچی عائشہ دلال مسلمان بچی کا کہنا ہے : میرے لیے میدان میں اترنا ایک انوکھا اور خوشگوار تجربہ تھا، کھلاڑی بہت مہربان تھے اور مرضی کے کھلاڑی کے ساتھ ہمیں جانے کی اجازت تھی۔
بچی کا کہناہے: یحیی ٹورے شفقت سے بات کر رہے تھےاور میں بھی اسکی کامیابی کی دعا کررہی تھی
یحیی ٹورے مانچسٹر سٹی کلب میں مسلمان اسٹار کھلاڑی ہے
عایشہ کے چھوٹے بھایی خلیل بھی میدان میں مانچسٹر سٹی کے سمیر نصری ،مسلمان اسٹار کھلاڑی کے ساتھ اترا تھا
عایشه کا کہنا تھا: حجاب کے ساتھ اترنا میرے لیے باعث فخر ہے اور میرا ایمان ہے کہ انسان کو اپنے مذہبی عقیدے پر فخر کرنا چاہیے
عائشہ نے غیر مسلم ممالک میں مقیم مسلمان لڑکیوں سے خطاب میں کہا: اگر حجاب کرنا ہے تو خود اعتمادی اور اطمینان کے ساتھ حجاب کرو اور ہر جگہ اس کی حفاظت بھی کرو
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں تین ملین مسلمان آباد ہیں۔